عمران خان کا کوہاٹ جلسے میں خراب لائٹنگ کا شکوہ، پولیس نے ٹھیکیدار کو دھر لیا

عمران خان کا کوہاٹ جلسے میں خراب لائٹنگ کا شکوہ، پولیس نے ٹھیکیدار کو دھر لیا
عمران خان کا کوہاٹ جلسے میں خراب لائٹنگ کا شکوہ، پولیس نے ٹھیکیدار کو دھر لیا
سورس: Twitter

  

کوہاٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کوہاٹ جلسے میں لائٹنگ خراب ہونے کا شکوہ کیا تو پولیس نے انتظامات دیکھنے والے ٹھیکیدار کو دھرلیا۔

عمران خان نے گزشتہ روز جلسے میں شہریار آفریدی سے شکوہ کیا تھا کہ لائٹنگ کم ہونے کی وجہ سے آدھا جلسہ نظر ہی نہیں آرہا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  جنگل خیل پولیس نے عمران خان کے شکوے کے بعد ٹھیکیدار شیخ انوار کو تھانے میں روک لیا۔ انہیں گزشتہ روز تھانے لے جایا گیا تھا اور آج رہا کیا گیا ہے۔

ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ انہیں شہریار آفریدی کی شکایت پر تھانے میں روکا گیا، جلسے میں لائٹنگ کے انتظامات پورے تھے تاہم آندھی اور تیز ہوا کے باعث لائٹ والے کچھ کھمبے گر گئے تھے۔ شہریار آفریدی کے ذمے 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -کوہاٹ -