جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ، تمغہ بسالت سے نوازا

جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ستارہ ...
جی ایچ کیو میں فوجی اعزازات کی تقریب، آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز ، تمغہ بسالت سے نوازا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نواز دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے افسران کو اعزازات دینے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازات تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر 48 افسران کو ستارہ امتیار (ملٹری)، سات افسروں ، تین جونیئر کمیشنڈ افسران (جے او سی)  اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فوج کے سینئر افسران اور شہدا کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -دفاع وطن -