"وزارتِ عظمیٰ کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں" عمران خان کا اعلان

"وزارتِ عظمیٰ کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں" عمران خان کا اعلان
سورس: Twitter

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے وزارت عظمیٰ کی کوئی اہمیت نہیں ہے وہ اسے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، وہ ایک قوم بنانا چاہتے ہیں، جلد ہی شہباز شریف کو اقتدار سے ہٹا کر جیل میں ڈالیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ  سارے مافیا نے مل کر ان کی حکومت گرائی ، وہ   گھرپہنچے  توسوچ رہے تھے کہ  لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، انہوں نے اس دن کہا تھا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا؟  سوشل میڈیاپردیکھاتواللہ کاشکراداکیاکہ اس نے قوم کوجگادیا،  وزارت عظمیٰ میرےلیےکچھ نہیں اسےجوتےکی نوک پررکھتا ہوں ،  26سال پہلےوعدہ کیاتھاکبھی جھکااورنہ قوم کوجھکنےدوں گا،  انشااللہ ہم ایک قوم بن کرپاکستان کواپنےپاؤں پرکھڑا کریں گے،  ایک قوم بننے پرہم سب کواللہ تعالیٰ کا شکرادا کرنا چاہیے،  جب ہم ایک قوم بن جائیں گےتوملکی قرضہ اتارنامشکل نہیں ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال بعداسمبلی ڈیزل کےبغیرچل رہی تھی  اب یہ لوگ پھرڈیزل کولےآئے ہیں،  شہبازشریف کو جلداقتدارسے ہٹاکرجیل میں ڈالیں گے، ان کے  کیس کووہیں سے شروع کریں گے جہاں ان کی حکومت چھوڑ کر گئی تھی۔

انہوں نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کا فیصلہ دینے پر سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا   سپریم کورٹ کولوٹوں کوفارغ کرنےپرخراج تحسین پیش کرتاہوں،  پرسوں لوٹوں کا بندوبست کرنے ملتان جارہا ہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -