چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے یہ از خود نوٹس افسران کو تبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ اور میڈیا رپورٹس پر  لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ  کل از خود نوٹس کی سماعت دن ایک بجے کرے گا۔

سپریم کورٹ کے جج نے اپنے نوٹ میں لکھا تھا کہ کریمنل معاملات میں حکومتی عہدوں پر موجود لوگ مداخلت کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ اس مداخلت سے پراسیکیوشن کے معاملات پر اثر انداز ہوا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور شہادتیں غائب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ ایسے اقدامات اور میڈیا رپورٹس  کریمنل جسٹس سسٹم کی اہمیت کم کرنے کی کوشش ہے، اس سے ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی اور عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -