مریم نواز کی اے آر وائی  پر تنقید، فواد چوہدری دفاع میں سامنے آگئے

مریم نواز کی اے آر وائی  پر تنقید، فواد چوہدری دفاع میں سامنے آگئے
مریم نواز کی اے آر وائی  پر تنقید، فواد چوہدری دفاع میں سامنے آگئے
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آنے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے۔

مریم نواز کے ٹویٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا " مریم نواز کا اے آر وائی کے بارے میں بیان بیہودہ ہے، جو میڈیا ہاؤس ان کی خواہشوں کا غلام نہ بنے یہ اس کو سبق سکھانے کی فکر میں پڑ جاتے ہیں، ن لیگ کو گونگا بہرا میڈیا چاہئے جو ان کے اشاروں پر چلے، ان کی خواہش اب پوری نہیں ہو گی۔"

خیال رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ  اے آر وائی زرد صحافت اور گٹر جرنلزم کی تمام حدوں کو پار کرچکا ہے، یہ پاکستان تحریک انصاف کا ترجمان بنا ہوا ہے، انہیں صحافت چھوڑ کر باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار  کرلینی چاہیے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کواے آر وائی کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے چینل مالکان  کو سمگلرز قرار دے دیا اور کہا کہ ن لیگ کو ان کا بدنما چہرہ بے نقاب کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -