پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی میں توسیع

پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی میں توسیع
پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی میں عارضی جنگ بندی میں توسیع
سورس: File

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی حکومت اور دہشت گرد  تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) میں عارضی جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔ فریقین میں جنگ بندی افغان طالبان کی حکومت کی ثالثی میں ہوئی ہے۔

اس حوالے سے افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت اور ٹی ٹی پی میں مذاکرات کا دور کابل میں ہوا جس میں 30 مئی تک جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے بھی جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد خراسانی کا کہنا ہے کہ مذاکرات 13 اور 14 مئی کو ہوئے۔ ان میں ٹی ٹی پی کی جانب سے دو کمیٹیوں نے حصہ لیا۔ ایک کمیٹی محسود قبیلے کے 32 افراد پر مشتمل تھی جب کہ دوسری کمیٹی میں مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف قبائل کے 16 افراد شامل تھے۔

مزید :

قومی -