ملائکہ اروڑااور ارجن کپور کی شادی کے ممکنہ وقت کا تعین ہو گیا، بھارتی میڈ یا کا دعویٰ

ملائکہ اروڑااور ارجن کپور کی شادی کے ممکنہ وقت کا تعین ہو گیا، بھارتی میڈ یا ...
ملائکہ اروڑااور ارجن کپور کی شادی کے ممکنہ وقت کا تعین ہو گیا، بھارتی میڈ یا کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کئی عرصے سے  قریبی رشتے میں ہیں لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا رواں سال نومبر یا دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اور ارجن دونوں کو سردیوں کا موسم پسند ہے  اس لیے انہوں نے رواں سال نومبر یا دسمبر میں تاریخ طے کرنے اور دوستوں کے درمیان شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور خاندان کے افراد ہی شرکت کریں گے۔

اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی۔طلاق لینے کے بعد 2019 میں  ملائکہ اروڑا نے بالی وڈ اداکار ارجن کپور سے اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔

مزید :

تفریح -