جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے 3 سرکاری اہلکار برطرف

جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے 3 سرکاری اہلکار برطرف
جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے 3 سرکاری اہلکار برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونیوالے مظاہروں کے دوران جی ایچ کیو میں توڑ پھوڑ کرنے والے3 سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق برطرف کیے جانیوالے تینوں افراد راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ملازم تھے ، جن کی نشاندہی فوٹیجز کی مدد سے کی گئی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر برطرف ہونے والوں میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین ہارون، شاہد رضا اور ادریس شامل ہیں،جی ایچ کیو میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والےادریس فنانس ڈیپارٹمنٹ جبکہ شاہد رضا اور ادریس جونیئرعہدوں پر تھے، ان ملازمین کو فوٹیج میں مظاہرین کے ساتھ موجودگی کے باعث برطرف کیا گیاہے۔

مزید :

قومی -