تحریک انصاف کے 22 افراد کی نظر بندی معطل، رہا کرنے کاحکم 

 تحریک انصاف کے 22 افراد کی نظر بندی معطل، رہا کرنے کاحکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس علی ضیاء باجوہ نے تحریک انصاف کے 22 افراد کی نظر بندی کاحکم معطل کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ مقدمات کی تفصیلات پیش کی جائیں،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے صرف پولیس رپورٹ پر بائیس بندوں کو جیل میں بند کر دیا؟درخواست گزار شاہین اعجاز نے وکیل ظفر اقبال نے موقف اپنایا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کے پاس نظر بندی کا حکم جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے،نظر بند کے لیے خاطر خواہ مواد موجود نہیں ہے،غیر قانونی نظر بندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،استدعا ہے عدالت نظر بندی کے احکامات کا لعدم قرار دے۔

مزید :

علاقائی -