توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کو جواب داخل کروانے کا حکم

   توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کو جواب داخل کروانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کیس میں چیئرمین پیمرا کو جواب داخل کروانے کا حکم دے دیا، اینکر ندیم ملک نے اپنا جواب جمع کروادیا، جواب میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کا سوچ بھی نہیں سکتا،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ عدلیہ کی عزت کا معاملہ ہے ہم اس پر ایک ہیں،توہین عدالت کی درخواست میں مقسط سلیم نے موقف اختیار کررکھاہے کہ پیمرا میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ہے،پیمرا توہین آمیز نظریات کو نشر ہونے سے روکنے میں ناکام ہو چکا ہے۔
،اینکر ندیم ملک نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا،نامناسب الفاظ کی ادائیگی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی کا اختیار رکھتی ہے،استدعا ہے کہ توہین عدالت پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ سزا سنائی جائے۔

مزید :

علاقائی -