پنجاب پولیس ٹیلنٹ ایوارڈ شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی بیٹی کے نام 

 پنجاب پولیس ٹیلنٹ ایوارڈ شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی بیٹی کے نام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کے شہید کانسٹیبل ظفر اقبال کی باصلاحیت بیٹی نے پنجاب پولیس کا ٹیلنٹ ایوارڈ جیت لیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گیارہ سالہ زینب ظفر کو اپنے دفتر مدعو کیا، ایک لاکھ روپے کیش ایوارڈ سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے گذشتہ دنوں زینب ظفر کی ذہانت، خود اعتمادی اور انگریزی زبان پر عبور سے متاثر ہو کرپوری فورس کے بچوں کو اسے ہرانے کیلئے چیلنج مقابلے کا اعلان کیا تھا آئی جی پنجاب نے ناقابل شکست ذہانت اور ٹیلنٹ کی بنیاد پر کیش ایوارڈ زینب ظفر کے حوالے کر دیا۔ زینب ظفر نے کہاکہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد اپنے بہادر والد کی طرز پر پنجاب پولیس کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں گی۔
آئی جی پنجاب نے زینب ظفرکو کیش انعام دینے کے بعد اس سے حصول تعلیم اور کیرئیر بارے دلچسپ گفتگو کی، زینب ظفر نے اپنے شہید والد ظفر اقبال کے نقش قدم پر پولیس فورس کا حصہ بننے کا ارادہ ظاہر کیا۔

مزید :

علاقائی -