ڈیفنس سی، گھریلو تنازع پرفائرنگ،سابق سسر اور برادر نسبتی قتل

 ڈیفنس سی، گھریلو تنازع پرفائرنگ،سابق سسر اور برادر نسبتی قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ڈیفنس سی کہ حدود میں جہیز کا سامان واپس لینے کے دوران فائرنگ سے سابقہ سسر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیاجسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ڈیفنس سی کے علاقے میں گھریلو تنازع پراسد کی فائرنگ سے حافظ جاوید جاں بحق اور اس کا بیٹا شدید زخمی، ملزم موقع سے فرار ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسد نے مقتول کی بیٹی کو طلاق دے دی تھی گزشتہ روزحافظ جاوید اپنے بیٹے محی الدین کے ساتھ جہیز کے سامان کی واپسی کا تقاضہ کرنے کے لیے ملزم کے گھر آیا ہوا تھا جہاں ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

مزید :

علاقائی -