گلوکار علی ظفر کی 43ویں سالگرہ آج منائی جائے گی 

     گلوکار علی ظفر کی 43ویں سالگرہ آج منائی جائے گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) گلوکار علی ظفر کی 43ویں سالگرہ آج منائی جائے گی۔ گلوکار، موسیقار،اداکار اور ماڈل علی ظفر 18مئی 1980ء کو لاہور میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازاداکارہ و ہدایتکارہ ثمینہ پیرزادہ کی فلم شرارت میں گانا گا کر کیا۔علی ظفر کو اپنے گانوں کی البم  ” حقہ پانی “ کے گانے  ” چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے “  سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی۔علی ظفر نے فن اداکاری کا آغاز بھارتی کامیڈی فلم  ” تیرے بن لادن “ سے کیا جس کے بعد علی ظفر پاک بھارت کے ابھرتے ہوئے سٹار بن گئے۔

 بھارتی فلم تیرے بن لادن کی کامیابی کے بعد قسمت کی دیوی علی ظفر پر مہربان ہو گئی اور انہیں اوپر نیچے بھارتی فلموں کی آفرز ہونے لگیں۔پاکستانی گلوکار علی ظفر بھارت میں تیسرے سب زیادہ سنے جانے والے گلوکار ہیں پاکستان اور بھارت میں موسیقی کے میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے علی ظفر کوبیشمار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

مزید :

علاقائی -