کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شیر میانداد کے اعزاز میں تقریب

  کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شیر میانداد کے اعزاز میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(فلم رپورٹر)کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال پرائیڈ اف پرفارمنس استاد شیر میانداد خان کے اعزاز  میں مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی کمپئرنگ ریاض خان نے کی۔تقریب میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔شیر میانداد قوال کو سی جے ایف پی کی جانب سے لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔رنگا رنگ تقریب میں فلم ڈائریکٹر سید نور،سہیل واڑئچ،بابا یحییٰ،خلیل الرحمٰن قمر،خاور نعیم ہاشمی، چوہدری اعجاز کامران،جرار رضوی، ڈاکٹر صغرا صدف،استاد حامد علی خان،نایاب علی خان،انعام علی خان،جوجی علی خان،سید سہیل بخاری،میگھا،احمد نواز انجم،حسن عباس،نعیم حنیف،طاہر سرور میر،علی رضا خان،شاہد خان،انور رفیع،طارق طافو،ندیم سلامت،مسعود سلامت،محمد پرویز کلیم، دردانہ رحمٰن،فلک بٹ،فخر میانداد خان،علی بدر میانداد،گوہر خان،عبید میانداد،محسن جعفر،منیر خان،غلام عباس،کامیڈین حسن عباس،سکندر میانداد،مدیحہ شاہ،،شفقت سلامت علی خان،ماریہ میر،ٹیسٹ کرکٹر عابد علی،سلیم نور،طاہر بخاری،ٹھاکر لاہوری،زین مدنی،حسن عباس زیدی،اشفاق حسین،وقار اشرف،ظہیر شیخ،ندیم سلیمی،میاں اصغر سلیمی،علی عابدی،عمران راج،محمد قربان  اور دیگر شامل تھے۔تقریب میں شیر میانداد کے گھرانے بارے تفصیلی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ بھارتی اداکار رضا مراد، ہنس راج ہنس،راحت فتح علی خاں،راحت ملتانیکر،سہیل احمد،حمیرا ارشد، نے وڈیو پیغام میں شیر میانداد کو مبارکباد دی۔مقررین نے شیر میانداد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ 

ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ گلوکار روحانی شخصیت ہوتا ہے۔لوگوں کو صوفیا کے قریب کرنے میں قوالوں کا بہت بڑا کردار ہے۔شیر میانداد گلوکار تو بہت اچھے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ انسان بھی بہت اچھے ہیں۔سینئر جرنلسٹ نعیم حنیف نے کہا کہ اس تقریب کے لئے سی جے ایف پی مبارکباد کی مستحق ہے۔سید نور نے کہا کہ شیر میانداد اس ایوارڈ کے اصل حقدار تھے۔استاد شفقت سلامت علی خان نے گہا کہ ایوارڈ سے بڑی بات یہ ہے کہ اتنے لوگ ان کی محبت میں یہاں آئے ہیں۔اداکارہ میگھا نے کہا کہ شیر میانداد کا ایوارڈ ہم سب کا ایوارڈ ہے۔انور رفیع نے کہا کہ شیرمیانداد گلوکار کے ساتھ ساتھ بہترین انسان بھی ہیں۔طاہر سرور میر نے کہا کہ شیر میانداد قوالی ہی نہیں بلکہ غزل بھی بہترین گاتے ہیں۔ سینئر جرنلسٹ خاور نعیم یاشمی نے کہا کہ شیر میانداد پاکستان ہا فخر ہیں۔پرویز کلیم نے کہا کہ شیر میانداد بڑے باپ کے بڑے بیٹے ہیں۔بابا یحییٰ نے کہا کہ میں شیر میانداد کے گھرانے کا بہت معترف ہوں۔خلیل الرحمن قمرنے کہا شیر میانداد اس مقام تک بہت محنت کے بعد یہاں تک پہنچیں ہیں۔اداکارہ دردانہ رحمن نے کہا کہ بہترین تقریب کے لئے سی جے ایف پی مبارکباد کی مستحق ہے۔اینکر سہیل وڑائچ نے کہا یہ شیر میانداد قوالء کے فن کو احسن طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شیرمیاں داد نے پرفارم بھی کیا۔انہوں نے سب مہمانوں کاشکرہہ اداکیا۔ سب لوگ میری محبت میں آئے ہیں۔

مزید :

کلچر -