لڑکیاں محبت میں بے عزتی برداشت نہ کریں، ہاجرہ 

لڑکیاں محبت میں بے عزتی برداشت نہ کریں، ہاجرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو محبت میں بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کرنی چاہیے۔حال ہی میں اداکارہ نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے ذاتی اور  پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ دلچسپ موضوعات پر بھی سوالات کیے۔ لڑکیوں کو دیے جانے والے 3 مشوروں کے سوال پر ہاجرہ یامین نے کہا کہ میں نے بہت زیادہ دیکھا ہے کہ  لڑکیاں محبت میں بے عزتی برداشت کرلیتی ہیں، اگر کوئی مرد آپ کو پہلی مرتبہ بے عزت کرے تو اسے اسی وقت چھوڑدیں۔، نہ کسی کو اپنی  بے عزتی  کرنے دیں نہ ہی خود کسی کو بے عزت کریں۔

مزید :

کلچر -