لاہور بزنس مین فرنٹ تاجروں کے دل کی آواز،امجد چوہدری

لاہور بزنس مین فرنٹ تاجروں کے دل کی آواز،امجد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور بزنس مین فرنٹ تاجر برادری کے دل کی آواز ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ ہمارا مشن اور نصب العین تاجر برادری کے وقار کی پاسداری اور تجارتی حقوق کا تحفظ ہے۔ تاجروں،صنعتکاروں کے حقوق کا استحصال ہم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ صنعت و تجارت سے جڑے طبقے کے حقوق کو پامال کرنے کے درپے عناصر کی بیج کنی ہمارا فرض اولین یے۔ لاہور بزنس مین فرنٹ کی قیادت کا دستور اور منشور ہی تجارتی اور اقتصادی حلقوں کے حقوق کی حق اور سچ کیساتھ ترجمانی ہے۔ تاجر بھائیوں کا استحصال اور تجارتی مینڈیٹ کی بے حرمتی کرنے والوں کیخلاف ہمارا اعلان جہاد یے۔ اقتصادی طبقے کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہماری کاوشیں متحرک اور صدا بلند رہیں گی۔ ملک میں آج سیاسی انتشار کی فضا سے حالات تباہی کے آخری تباہی دہانے پر کھڑے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین لاہور بزنس مین فرنٹ و صدر لاہور سمال چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹری محمد امجد چوہدری نے کہا ہے