پٹرول سستا ہونے کے باوجود کرائے کم ن ہو سکے، سبزیاں، پھل بھی مہنگے 

پٹرول سستا ہونے کے باوجود کرائے کم ن ہو سکے، سبزیاں، پھل بھی مہنگے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       لاہور(دیبا مرزا)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف تاحال عوام تک نہ پہنچ سکا،پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال کرایوں میں کمی نہ کی جا سکی۔جبکہ دوسری جانب اشیاء خوردو نو ش سمیت سبزی پھلوں کی قیمت بھی کم نہ ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جس طرح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اس سے متعلقہ اشیاء خوردونوش اور کرائے کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اب اسی طرح پٹرول کی قیمت کم ہوتے ہی ان کی قیمتوں میں بھی کمی ہونی چاہیے انہوں نے کہا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم ہوتے ساتھ فوری طور پر کرائے اور دیگر چیزوں میں بھی کمی کی جائے لیکن اس کے برعکس پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے تاحال نئے کرائے نامے کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا، مسافروں سے پرانے کرائے وصول کئے جانے لگے، پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد ایک سو سے 200 روپے تک اضافہ کیا جاتا تھا۔ اس حوالے سے ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تھوڑی سی کمی تو اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ہمارے تو پہلے ہی اخراجات پورے نہیں ہوہے کرایوں میں کمی کس طرح کر دیں ا۔ دوسرے جانب سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔سرکاری لسٹ میں بھی کوئی نمایاں کمی نہیں نظر آئی دوکاندار اور سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ لسٹ میں کمی نہیں ہوئی تو ہم کس طرح کمی کردیں۔اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ یہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک اچھا اقدام ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔