مردم شماری ختم ہونے کے بعد ڈیٹا کی تصدیق کا عمل شروع

  مردم شماری ختم ہونے کے بعد ڈیٹا کی تصدیق کا عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(اپنے نمائندہ سے)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ مردم شماری2023ختم ہونے کے بعد ڈیٹا کا تصدیقی عمل شروع ہو گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے ڈی سیز کو مردم شماری 2023کی تصدیق کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اگلے 7دنوں میں لاہور سمیت تمام اضلاع میں گھرانے و مردم شماری کے ڈیٹا کا تصدیقی عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور مردم شماری ختم ہوگئی۔ اب حاصل کردہ اعدادشماری کی تصدیق ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی ادارہ شماریات نے اضلاع کے ڈیٹا و بیک لاگ ڈیٹا کی تدوین کا عمل شروع کردیا ہے۔ تمام ڈی سیز سرکل وائز و بلاک وائز ڈیٹا کا تصدیقی عمل مکمل کریں۔ کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کی زیرصدارت مردم شماری ڈیٹا ویریفکیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

  اجلاس میں ڈی سیز، اے سیز، وفاقی ادارہ شماریات کے افسران نے شرکت کی۔