دفاع پاکستان کیلئے افواج پاکستان کا کردار سرمایہ افتخار،میاں اویس

دفاع پاکستان کیلئے افواج پاکستان کا کردار سرمایہ افتخار،میاں اویس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ قصور کے صدر اور ہردلعزیزسیاسی وسماجی شخصیت میاں اویس علی نے کہا ہے کہ  دفاع پاکستان کیلئے افواج پاکستان کا کردارسرمایہ افتخار ہے۔جوکوئی افواج پاکستان کا دشمن ہے وہ پاکستان کادوست نہیں ہوسکتا،پاکستان کاہرفرداورطبقہ پاک فوج کے شہداء کا مقروض ہے۔جناح ہاؤس جیسی عمارات سے بانیان پاکستان کی یاد یں تازہ ہوتی ہیں۔9مئی کے پرتشدد واقعات کادفاع نہیں کیا جا سکتاتاہم افسوس ماضی میں بھی ہمارے ملک میں تشدد احتجاجی مظاہر ے ہوتے رہے ہیں۔

 سیاسی تحریک کی آڑ میں توڑ پھوڑ اورجلاؤگھیراؤ ہوتارہا ہے۔اتحادی حکمران پرتشدد احتجاج روکنے میں بری طرح ناکام رہے۔اگرعمران خان کی گرفتاری مقصود تھی تو اس سے قبل بدامنی سے بچاؤ کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے جاتے۔کسی مہذب معاشرے کے افراد اس قسم کی پرتشدد کاروائیوں میں ملوث ہونے کاتصور بھی نہیں کرسکتے تاہم 9مئی کے روزجو کچھ ہوا وہ حکومت کی بدنیتی اوربدانتظامی کاشاخسانہ ہے۔اپنے ایک بیان میں میاں اویس علی نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے دل افواج پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ نظریاتی سیاسی کارکنان انتہا پسند نہیں ہوسکتے، اصل شرپسندوں کوتلاش کیااور انہیں کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔ گرفتار وکلاء  سمیت سیاسی اسیران کوفوری طورپررہاکیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرتشدد مظاہروں کوروکنا اورناکام بنانا ارباب اقتدار واختیار کاکام تھاجس میں وہ بری طرح ناکام رہے اوراب لکیر پیٹ رہے ہیں۔ حکومت کی ناکامی نے ریاست میں قیامت صغریٰ برپاکردی۔انہوں نے کہا کہ بدترین توڑ پھوڑاورجلاؤگھیراؤ کے باوجود اتحادی حکومت نے ابھی تک حکمت سے کام نہیں لیا۔ فال آف بنگال سے سیکھتے ہوئے سیاسی انتقام کاباب فوری بندکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی بصیرت کہاں گئی،افسوس کوئی مذاکرات کی میز پربیٹھنے کیلئے تیار نہیں۔ ملک میں حالیہ بدامنی کی لہر بدترین منتقم مزاجی کانتیجہ ہے،بڑے پیمانے پرقومی املاک کی بربادی کے باوجود حکمران ریاست کی بجائے اپنی سیاست بچانے کی فراق میں ہیں۔