جناح ہاؤس پر حملہ فاشسٹ جماعت ہی کر سکتی ہے،اشرفبھٹی

جناح ہاؤس پر حملہ فاشسٹ جماعت ہی کر سکتی ہے،اشرفبھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملہ پی ٹی آئی جیسی ایک فاشسٹ جماعت ہی کرسکتی ہے وگرنہ کوئی بھی باشعور پاکستانی اپنے بانی و محسن پاکستان کی رہائش گاہ کے بارے میں اس طرح کا کوئی کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا پی ٹی آئی نے اپنے ہی محسنوں کے گھروں کو آگ لگا کر اور اپنے قومی ہیروز کے مجسموں کو جلا کر بتا دیا ہے کہ  اس کے دماغ میں نئے پاکستان کے بارے میں کیا پلان چل رہا ہے پی ٹی آئی میں شامل شر پسندوں نے اپنے وطن کے ساتھ جو سلوک کیا وہ سلوک تو وطن عزیز کے دشمنوں کو بھی کبھی کرنے کی جرات نہیں ہوئی مگر یہ لوگ تو آستین کے سانپ ثابت ہوئے ہیں اس جماعت کے لیڈروں نے اپنے مہارت یافتہ سیاسی دہشت گردوں سے یہ گھٹیا کام کروایا ہے۔

  اس جماعت میں شامل شر پسندوں کو نشان عبرت بنانا ہوگا۔