شوبز شخصیات،کرکٹرز کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک

شوبز شخصیات،کرکٹرز کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)جناح ہاؤس کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ اور آتشزدگی کے خلاف سول سوسائٹی، فنکار برادری اور کرکٹرز کاپاک آرمی سے اظہار یکجہتی،اس موقع پر جن ممتاز شخصیات نے شرکت کی ان میں ایچ ایس وائے، استاد حامد علی خاں، شفقت علی خاں، ساحر علی بگا،کامران اکمل،سلمان بٹ،عمر اکمل، میگھ ، وارث بیگ،عمار بیگ،شاہد خان، معمر رانا،نیئر اعجاز،خواجہ جنید،جلیل شرقپوری،نعیم حنیف،ٹھاکر لاہوری، اشفاق حسین اورطاہر سرور میر کے نام نمایاں ہیں۔ فنکار برادری نے کہا کہ یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہیں، پاکستان کی شہ رگ پر کیا گیا ہے۔ پوری قوم سمیت ہم سب افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ فنکار برادری اور سول سوسائٹی کے افراد نے شمعیں روشن کیں اور کہا کہ قائد ہم شرمندہ ہیں کہ شر پسندوں سے آپ کے گھر کونہیں بچا نہ سکے پاکستان ہے تو ہم ہیں،پاکستان نہیں تو ہم نہیں،سب سے پہلے پاکستان ہے فنکاروں نے کہا کہ واقعہ کی صاف شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔ اداروں کا احترام پوری قوم پر واجب ہے۔ 9مئی کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اس صورتحال میں افواج پاکستان نے جس صبر کا مظاہرہ کیاوہ قابل داد ہے۔