منفی سیاست سے ملکی وقار مجروح ہو رہا ہے،سردار محمد خان لغاری

منفی سیاست سے ملکی وقار مجروح ہو رہا ہے،سردار محمد خان لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)متحدہ علما ء  کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ منفی سیا ست سے ملکی وقار اور اداروں کی سا کھ مجروح ہورہی ہے،عدم برداشت اور صبر و تحمل سے عاری سیاست کسی کے مفاد میں نہیں،اس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے سیا ستدانو ں نے وطن عزیز کا دنیا  کے سامنے تماشہ بنا دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ بے مثال قربانیاں دی ہیں،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔

 ہمیں فخر ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ انہو ں نے کہاکہ  موجودہ ملکی معاشی صورتحال احتجاجی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ تمام مقتدر حلقوں اور سیاسی جماعتوں کو فوری طور پر قوم کو متحد کرنے اور پولرائزیشن کے خاتمے کیلئے کام کرنا ہو گا یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کی بدولت ہم سب ہیں ہمیں اپنی نسلوں کو ایک روشن اور محفوظ پاکستان دینا ہو گا جس کے لئے تمام فروعی اختلافات دور کرنا ہونگے اور ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں سوچنا ہو گا۔