ایم سی بی بینک کے جدید ترین اے ٹی ایم اپ گریڈ پروجیکٹ کا قیام

ایم سی بی بینک کے جدید ترین اے ٹی ایم اپ گریڈ پروجیکٹ کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ایم سی بی بینک لمیٹڈ، جوکہ پاکستان کے معروف بینکوں میں سے ایک ہے، نے اپنے موجودہ اے ٹی ایم نیٹ ورک کی ٹیکنالوجی اپ گریڈ شروع کی ہے جس میں ملک بھر کے 500 شہروں میں 1000 سے زائد جدید ترین اے ٹی ایم نصب کیے جائیں گے۔یہ اپ گریڈ ایم سی بی بینک کے اپنے صارفین کو جدید اور محفوظ فنانشل سروسز فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔نئی اے ٹی ایم جدید خصوصیات سے مزیّن ہیں جو ٹرانزیکشنز کو پہلے سے زیادہ تیز، زیادہ محفوظ اور آسان بناتی ہیں۔بینک نے منصوبے کے آغاز کا جشن ایم سی بی بینک کے پرنسپل آفس میں منعقدہ ایک افتتاحی تقریب کے ساتھ منایا۔ ایم سی بی بینک کے صدر اور سی ای او  شعیب ممتاز نے فیتا کاٹ کر اے ٹی ایم اپ گریڈیشن کے منصوبے باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں چیف ڈیجیٹل آفیسر،  شہزاد اسحاق، چیف فنانشل آفیسر، جناب حماد خالد، سی ای او انوویٹیو پاکستان، جناب نوید علی بیگ، سی ای او ٹچ پوائنٹ، جناب تابش صباح، اور ایم سی بی بینک، انوویٹیو پاکستان اور ٹچ پوائنٹ کے دیگر سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع  شعیب ممتاز نے اپنے صارفین کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایم سی بی بینک کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا۔ انھوں نے کہا: ”ہمارے صارفین کا اطمینان ہمارے ہر کام کا کلیدی حصہ ہے اور یہ ٹیکنالوجی اپ گریڈ انھیں بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ہمیں یقین ہے کہ یہ جدید اے ٹی ایم اپ گریڈ ناصرف صارفین کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ آپریشنل افادیت میں بھی اضافہ کرے گا اور تحفظ میں بھی اضافہ کریگا۔“

مزید :

کامرس -