پاکستان نیوٹرل وینیو پر بھارت سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار 

پاکستان نیوٹرل وینیو پر بھارت سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور( سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کسی نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے تیار ہیں، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں بھی ہوسکتی ہے۔ کہا کہ پاک بھارت سیریز کیلئے پہلا آپشن انگلینڈ اور دوسرا آسٹریلیا ہوگا، آسٹریلیا میں ہاو¿س فل ہوسکتا ہے، آسٹریلیا کو بھی ہم نے نیوٹرل وینیو کے طور پر رکھا ہے، میلبرن اور سڈنی میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی بڑی تعداد میں رہتی ہے۔ کہا کہ گزشتہ سال میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 90 ہزار شائقین نے پاک بھارت میچ دیکھا تھا، بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کا آئیڈیا گزشتہ سال بھی خبروں کی زینت بنا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بار ٹیسٹ میچ دسمبر 2007ئ میں کھیلا گیا تھا۔نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل دے چکے ہیں، اب ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی کو بچانے کیلئے آئی سی سی کو آگے آنا ہوگا۔