ون ڈے رینکنگ ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار 

ون ڈے رینکنگ ، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دبئی (نیٹ نیوز)انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں قومی کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے وین ڈیوسن کا دوسرا اور پاکستان کے فخر زمان کا تیسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے امام الحق بیٹرز کی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔باو¿لرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے فاسٹ باو¿لر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔آل راو¿نڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، ٹیسٹ میں بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن ہے جبکہ بابر اعظم کا ٹیسٹ میں پانچواں نمبر ہے۔