نیشنل گیمز، پنجاب ویمن نے رگبی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

نیشنل گیمز، پنجاب ویمن نے رگبی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(اے پی پی):پنجاب ویمن نے نیشنل گیمز میں ویمنز رگبی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔34ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں کھیلے گئے ویمنز رگبی ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پنجاب اور ایچ ای سی کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز ویمنز رگبی پنجاب اور ایچ ای سی کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ کھیلا گیا جو پنجاب ویمن ٹیم نے جیت لیا اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا جبکہ کامیابی حاصل کرنے پر کھلاڑیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی عمدہ کارکردگی کا اعادہ کیا ۔