صحت سمیت تمام شعبوں کی ترقی ، عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح : گورنر پنجاب 

صحت سمیت تمام شعبوں کی ترقی ، عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح : گورنر پنجاب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس لاہور میں نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور صحت کے شعبہ کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا سرمایہ ہیں انہیں بہترین ڈاکٹر ز بننے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی بننا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ماحولیات ، اخلاقی تربیت، ویمن ایمپاورمنٹ، تکنیکی اورسائنسی ریسرچ کی ترقی سمیت مختلف کنسورشمیز بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کنسورشیمز کا مقصد ان شعبوں میں بہتری کے لئے سفارشات حکومت کو بھجوانا ہے۔ گورنر پنجاب نے محکمہ صحت میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور تیزی سے مکمل کئے جانیوالے منصوبوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے گورنر پنجاب کو صحت کے شعبہ میں متعارف کردہ اصلاحات و ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے آگاہ کیا۔ڈاکٹر جمال ناصر نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ محکمہ صحت میں میرٹ اور سنیارٹی کے اصولوں کو اہمیت دی جارہی ہے۔
گورنر پنجاب

 لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کنونشن کا آغاز ہو گیا۔چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن انٹرنیشنل طلبہ کنونشن کے مہمان خصوصی ہیں۔اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر ہیںکنونشن میں 30 سے زائد ممالک کے طلبہ اور سفیرشریک ہیں۔کنونشن میں افغانستان ، ایران، سری لنکا، چین، سوڈان، نیپال ،صومالیہ، متحدہ عرب امارات، بحرین ،سعود ی عرب، جارڈن ، فلسطین ،یمن، نائجیریا کے طلبہ وطالبات نے سٹالز سجا رکھے ہیں۔انٹرنیشنل طلبہ کنونشن میں پنجا ب کی پبلک سیکٹر اور نجی جامعا ت کے وائس چانسلرز بھی شریک ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن کا مقصد پنجاب میں زیر تعلیم متنوع ثقافتوں کے حامل غیر ملکی طلباء کے درمیان خلیج کو ختم کرنا ہے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن سے مقامی یونیورسٹیوں میں عالمی روابط بڑھیں گے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔یونیورسٹیوں میں غیر ملکی طلباءکی تعداد یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی درجہ بندی کو بڑھانے کے کلیدی پیرامیٹرز میں سے ایک ہے انٹرنیشنل طلبہ کنونشن مقامی جامعات میں غیر ملکی طلبہ کو راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ڈاکٹر شاہد منیرکا کہنا تھا کہ کنونشن میں مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے والے بین الاقوامی طلباء کے اسٹالز لگائے گے ہیں۔انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن میں مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشن میں نامور ماہرین تعلیم اور دانشور حصہ لے رہے ہیں۔اس موقع پرگورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے پنجاب ہائیر ایجوکشن کمیشن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جامعات میں بیرون ممالک سے طلبہ کی آمد کا رحجان حوصلہ افزا ہے۔طلبہ و طالبات نے اپنے ممالک کی ثقافتی سرگرمیوں کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔پنجاب کی جامعات میں بیرونی طلبہ کو ہر قسم کا تحفظ اور سہولیات حاصل ہیں۔پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرریاں میرٹ پر ہوں گی۔کنونشن میں گورنر پنجاب نے وائس چانسلرزمیںشیلڈزتقسیم کیں۔گورنر نے بیرون ممالک کے طلبہ کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا دور کیا۔
 انٹرنیشنل کنونشن 

مزید :

صفحہ آخر -