شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر، انکی یادگاروں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دینگے: آرمی چیف

  شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر، انکی یادگاروں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دینگے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہداء   ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں کسی کو انکی یاد گاروں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، 9 مئی کے تاریک دن پرقوم کے لیے شرمندگی لانے والے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سیالکوٹ گریژن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔آرمی چیف نے قوم کی عظمت، عزت اور وقار کیلئے شہدا کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ کسی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور شہدا مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور پاکستانی عوام کیلئے فخر کا باعث ہیں۔انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی سے کیے گئے حالیہ المناک واقعات کی دوبارہ اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستانی عوام کے دلوں میں شہداکا عظیم مقام ہمیشہ قائم رہے گا، شہدا افواج پاکستان کی رینک اینڈ فائل کیلئے فخر کا باعث ہیں۔۔ریاستِ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں اور مستقل طور پر ان کی عظیم قربانیوں کو انتہائی  عزت و  وقار کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مسلح افواج تمام شہدا اور ان کے اہلخانہ کو ہمیشہ مقدم رکھتے ہیں، مستقل طور پرشہدا کی عظیم قربانیوں کو انتہائی عزت اور وقار سے دیکھتے ہیں۔آرمی چیف نے ماتحت فارمیشنزکی محنت، لگن، بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔، آرمی چیف نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت   اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز بشمول پروپیگنڈہ وار فئیر سے نمٹنے کے لئے ہر طرح کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا۔آرمی چیف کی آمد پر کمانڈر گجرانوالہ کور نے اْن کا استقبال کیا
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -