جی ایچ کیو حملے میں ملوث تین سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

جی ایچ کیو حملے میں ملوث تین سرکاری ملازمین نوکریوں سے برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اولپنڈی(این این آئی)آرمی ہیڈ کوارٹرز حملہ کیس میں ملوث میونسپل کارپوریشن کے3ملازمین برطرف کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات راولپنڈی میونسپل کارپوریشن نے جی ایچ کیو حملے میں ملوث اپنے تین ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔ ملازمین کی شرپسندوں سے ساتھ موجودگی کی فوٹیجز موجود تھیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاﺅ گھیراﺅ کے واقعات پر برطرف ہونے والوں میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین ہارون، شاہد رضا اور ادریس شامل ہیں۔جی ایچ کیو میں جلاﺅ گھیراﺅ کرنے والے ادریس فنانس ڈیپارٹمنٹ جبکہ شاہد رضا اور ادریس جونیئرعہدوں پر تھے۔ ان ملازمین کو فوٹیج میں شرپسندوں کے ساتھ موجودگی کے باعث برطرف کیا گیاہے۔
 برطرف

مزید :

صفحہ آخر -