الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل بہت جلد پتہ چل جائیگا : چودھری شجاعت 

الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل بہت جلد پتہ چل جائیگا : چودھری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ایک شخص لیڈر بنتا ہے اور لوگوں کو توڑ پھوڑ کے لئے اکساتا ہے ، آرمی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے ، 9مئی کے کرداروں کے خلاف آفیشل سیکریٹ اور ملٹری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوں گے،الیکشن ہوں یا نہ ہوں پی ٹی آئی کو اپنا مستقبل بہت جلد پتہ چل جائے گا اور عوام خود ہی اس جماعت پر پابندی لگا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلم لیگ ہاﺅس سے لاہور پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیف آرگنائز چودھری محمد سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین نے بھی ریلی کے شرکاءسے خطاب کیا۔شجاعت حسین نے کہا کہ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے سپہ سالار ہیں جو بھی ان کے خلاف بات کرے گا وہ ملک کے خلاف بات کرے گا،شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ پاکستان میں سب جگہ ایک ہی وقت الیکشن ہونے چاہئیں۔چوہدری سرور نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو کام بھارت اور دہشت گرد نہیں کر سکے وہ چند شرپسندوں نے کر دکھایا،چودھری شافع حسین کا کہنا تھا کہ نو مئی کو جو کچھ ہوا وہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ریلی کے شرکا ء فوج کے حق میں نعرے لکھے پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، اور وہ فوج کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہے تھے۔
چودھری شجاعت 

مزید :

صفحہ آخر -