مختلف شہروں میں طوفانی بارش، دیوار، چھت گر گئی، 7جاں بحق، 3زخمی 

  مختلف شہروں میں طوفانی بارش، دیوار، چھت گر گئی، 7جاں بحق، 3زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بارش نے تباہی مچادی، میانوالی میں مسجد کی دیوار گرنے سمیت مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔پشاور، میانوالی،بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، ملتان،ڈیرہ اسماعیل خان،عیسیٰ خیل، پاکپتن، بہالنگر، سانگلہ ہل، شیخوپورہ، ساہیوال، میاں چنوں، اوکاڑہ سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔رات گئے لاہور میں بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔میانوالی کے علاقے چکڑالہ میں طوفانی بارش سے مسجد کی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 معصوم بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بچے مسجد میں قرآن پاک کا درس لینے گئے ھوئے تھے کہ حادثہ پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے بچوں کوڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا والدین غم سے نڈھال ہوگئے۔جھنگ طوفانی آندھی کے باعث چھت گرنے سے نانی اور نواسہ جاں بحق ہوگئے، دونوں کہیں جارہے تھے کہ آندھی کے باعث کچی چھت تلے بیٹھ گئے، چھت آندھی کے باعث گر گئی اور دونوں ملبے تک دب کر جاں بحق ہوگئے۔
 بارش

مزید :

صفحہ اول -