شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے آج  ملاقات ہوگی

      شہباز شریف کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے آج  ملاقات ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی (آج) جمعرات کو  پاک ایران سرحدی علاقے پشین پر ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے منصوبے سے متعلق تقریب میں شرکت کے لیے(آج) جمعرات  کو  بلوچستان کے ضلع تربت کا دورہ کریں گے۔  ایرانی صدر اور وزیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پرمشاورت ہوگی  وزیراعظم اور ایرانی صدر2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے، جن میں 110 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ اور سرحدی مارکیٹ کا افتتاح شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اپران اور پاکستان کی سرحد پر تین نئی تجارتی منڈیاں بھی کھولی جا رہی ہیں، مند کے مقام پر پاک ایران تجارتی منڈی کھول دی گئی ہے،دو منڈیوں کو کھولنے کا کام جاری ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -