جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

  جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈیسک) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، مقامی افراد نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
دہشتگرد ہلاک

مزید :

صفحہ اول -