انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے، اوپن مارکیٹ میں 2روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار

انٹر بینک میں ڈالر 44پیسے، اوپن مارکیٹ میں 2روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ مندی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)  بدھ کے روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹر بینک میں ڈالر285اور اوپن مارکیٹ میں 298روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر44پیسہ اضافہ سے 284.96روپے کی سطح سے بڑھ کر 285.40روپے کی سطح پر آگئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر2روپے اضافہ سے 296سے بڑھکر298روپے کی سطح پر آن پہنچی،دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت فروخت  322اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 370روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئیکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا،مارکیٹ ایک بار پھر42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھی اور انڈیکس41800پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہوا،کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 17ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ56.11فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا منافع بخش شعبوں کے حصص کی خریداری کی وجہ سے انڈیکس 42110پوائنٹس کو چھو گیا تاہم منافع کی خاطربعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی اور کاروبار بھی منفی زون میں ہی بند ہوا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 172.59پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42006.25پوائنٹس سے گھٹ کر41833.66پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 82.25پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 15025.81پوائنٹس سے کم ہو کر14943.56پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27637.36پوائنٹس سے کم ہو کر27560.97پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 17ارب31کروڑ7لاکھ78ہزار977روپے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 62کھرب 62ارب14کروڑ 74لاکھ56ہزار210روپے سے کم ہو کر 62کھرب44ارب83کروڑ66لاکھ 77ہزار 233روپے رہ گیا عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت18ڈالرز کمی سے1988ڈالرز فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت2لاکھ33ہزار100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت  1لاکھ99ہزار846 روپے  برقراررہی اور چاندی کی فی تولہ قیمت2950 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی
ڈالر

مزید :

صفحہ اول -