راجن پور ، پرانی دشمنی پر خاتون سمیت 4افراد قتل ، آرپی او کا نوٹس 

راجن پور ، پرانی دشمنی پر خاتون سمیت 4افراد قتل ، آرپی او کا نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ڈیرہ غازیخان،راجنپور ، جام پور(سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) راجن پور کے تھانہ صدر کی حدود میں بستی کوٹلہ قائم میں سابقہ رنجش کی بناپر 4 افرادکوقتل کردیاگیا مقتولین میں باپ ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہیں پولیس پہنچ گئی تحقیقات کا آغاز،پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل، دو سال قبل بھی اسی خاندان کے 5 افراد قتل ہوئے تھے تفصیلات کے مطابق ر(بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
اجن پور کے تھانہ صدر کی حدود میں بستی کوٹلہ قائم میں سابقہ دشمنی پر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق مقتولین قیصر عباس میں اس کے دو بیٹے اور بیٹی شامل ہے مقامی پولیس معہ نفری جائےوقوعہ پہنچ کرتحقیقات کاآغازکردیا گیا۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے تھانہ صدر راجن پور کی حدود میں پرانی دشمنی پر چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آر پی او نے ڈی پی او راجن پور کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ میں ملوث مجرمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ مجرمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دے کر ریڈ کیے جائیں۔ ڈی ہی او راجن پور مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں۔ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔