سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر کرنےکا حکم

 سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر کرنےکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانےوال (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر کرانے کا ٹاسک ملتے ہی نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کرکے ایمرجنسی،اوپی ڈی،،تھیلسمیا سنٹر وارڈز ،لیبارٹری ،ایکسرے روم میں سہولیات کا جائزہ لیا ہسپتال میں ادویات کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور تھیلسمیا سنٹر میں ڈائ(بقیہ نمبر3صفحہ6پر )
یگنساسٹ سہولیات فراہمی کرنے کا اعلان کیاانہوں نے اس موقع پر لیبارٹری میں ٹیسٹ اور سہولیات کی فراہمی پر اظہار اطیمنان کیاصوبائی وزیر زیر علاج مریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے بھی ملے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاظمخ خان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتا ل ہمراہ تھے صوبائی وزیر نے سی ای او دفتر میں افسران صحت اور تحصیل ہسپتالوں کے میڈیکل سپرٹنڈنٹس سے بھی میٹنگ کی ان موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے سروس ڈیلیوری کا جائزہ لینے کے لئے دور دراز علاقوں کے ہسپتالوں کے سرپرائز وزٹس شروع کیئے ہیںصوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں اینڈوسکوپی کی سہولت فراہم کی جائیگی ہسپتالوں میں ناقص صفائی پر ذمہ دار کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ کیو ہپستالوں میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کو مزید مضبوط کیا جائیگاصوبائی وزیر صحت کو ٹی ایچ کیوز،آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز میں طبی سہولیات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔