سابق صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کو رہا کرنیکا حکم

 سابق صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کو رہا کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی ر پورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس صادق محمود خرم نے پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما سابق صوبائی وزیر کو گزشتہ ہفتے 16 ایم پی(بقیہ نمبر18صفحہ6پر )
 او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری کے بعد سینٹرل جیل ملتان منتقل کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک ماہ کی نظربندی کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم عدالت عالیہ نے ڈی سی کے احکامات کو معطل کرکے رہائی کذ حکم دے دیا ہے۔