نو مئی یوم سیاہ،ملک دشمن لوگوں کے عزائم بے نقاب، نعیم بھابھہ

نو مئی یوم سیاہ،ملک دشمن لوگوں کے عزائم بے نقاب، نعیم بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
میلسی (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر نعیم اختر خان بھا بھہ نے کہا ہے کہ 9 مئی بلاشبہ یوم سیاہ ہی ہے اس روز ملک وقوم کے اثاثہ جات پر وہ حملے کیے(بقیہ نمبر17صفحہ6پر )
 گئے جو دشمن ملک کے افراد کر سکتے تھے ۔میڈیا سے گفتگو میں ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقبال مولوی ایم این اے کے بعد ایک اور اہم لیڈر علی زیدی کی بھی 9 مئی پر اختلافی پالیسی سامنے آ چکی ہے خود پی ٹی آئی کے ا ندر سے جلد بھو نچال آئے گا اور 9 مئی کے منفی نظریے اور ملک دشمن سوچ کی بنا پر لوگ اس سے دور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ قائد کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ کارکنوں کو ایسی تربیت دے کہ وہ احتجاج کی آڑ میں پر تشدد کارروائی نہ کریں۔