گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد،سماجی تنظیم انصاف فراہمی کےلئے سرگرم

گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد،سماجی تنظیم انصاف فراہمی کےلئے سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 بہاولپور، احمد پور شرقیہ(ڈسٹرکٹ بیورو، نامہ نگار)8سالہ معصوم گھریلو ملازمہ بچی کوگرم استری سے جلادیاگیا‘پلاس سے منہ ٹانگوں اورآنکھوں پرضربیں لگائی جاتی رہی‘(بقیہ نمبر15صفحہ6پر )
بہیمانہ ظلم سے بچی بینائی سے محروم ہوگئی رحیم یار خان میں ظلم کی انتہا غریب 8سالہ معصوم گھریلو ملازمہ بچی کو چوری کا جھوٹا الزام لگا کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے پر چولستان ڈومیسٹک ورکرز ٹریڈ یونین (رجسٹرڈ)بہا ولپور ڈویژن کی صدر شہناز بی بی اور جنرل سیکر ٹری صابر فرحت نے حکومت پنجاب سے پر زور اپیل کی ہے کہ جس بے دردی سے اس معصوم اور بے بس لاچار بچی کو گرم استری سے جلایا گیا ہے اور پلاس کے ساتھ منہ ، ٹانگوں اور آنکھوں پر ضربیں لگائی گئیں ۔ بہیمانہ ظلم کرکے اسے بینائی سے محروم کیا گیا ہے۔ یہ ایک انسانیت سوز ظلم ہے اور اس ظلم کے خلاف فی الفور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور مجرمان جو کہ کسی بھی رحم کے قابل نہ ہیں انہیں کیفرِ کر دار تک پہنچایا جائے۔ سماجی اور مزدور راہنما صابر فرحت نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فی الفور یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس معصو م بچی کا مفت سرکاری خرچے پر علاج کیا جائے اور اس غریب بچی کے والدین کو مالی امداد فراہم کی جائے۔