چینی ،کھاد،گندم سمگلنگ، چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ

چینی ،کھاد،گندم سمگلنگ، چیک پوسٹوں پر ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں پانچ لاکھ 37 ہزار 754 میٹرک ٹن گندم خریداری مکمل کرلی گئی۔ٹارگٹ کے بقیہ 14 فیصد کی جلد تکمیل کےلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔گندم،آٹا،کھاد اور چینی کی غیر قانونی ترسیل روکنے کےلئے ڈی جی خان ڈویژن میں بین الصوبائی و بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر کڑی مانیٹرنگ(بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
 کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیںیہ ہدایات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ابتک کی کارروائی میں 10478 میٹرک ٹن گندم اور 128 میٹرک ٹن آٹا ضبط کیا گیا ہے۔غیر قانونی ترسیل میں ملوث 464 گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ 120 مقدمات درج کرکے 100 افراد گرفتار بھی کیے گئے۔کمشنر نے چاروں اضلاع میں میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری اور گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم فعال کرنے کےلئے ٹائم لائنز دے دیں۔کمشنرنے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران مراکز صحت کے اچانک معائنوں کا سلسلہ شروع کریں۔طبی سہولیات کی بہتری اور ملازمین کی بروقت حاضری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی جائیں۔کپاس کی کاشت کےلئے مطلوبہ اہداف حاصل ہونے چاہئیں۔کمشنر نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔