پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے جنوبی پنجاب میں ریلیاں

پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلئے جنوبی پنجاب میں ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان، بہاول پور(بیورورپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو)افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی-شعور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور شعور سکلز اکیڈمی کے زیر اہتمام ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمشید عالم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر )
مقررین نے 9 مئی کو قومی املاک اور دفاعی تنصیبات کو شرپسند عناصر کی طرف سے شدید نقصان پہنچانے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے اور افواج پاکستان سے یکجہتی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی میں منیجنگ ڈائریکٹر شعور توصیف آفتاب سمیت یونیورسثی اور کالج کے طلبا کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے گئے۔افواج پاکستان سے اظہار یکجتی کیلئے ریلی-شعور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور شعور سکلز اکیڈمی کے زیر اہتمام ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمشید عالم کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے 9 مئی کو قومی املاک اور دفاعی تنصیبات کو شرپسند عناصر کی طرف سے شدید نقصان پہنچانے والے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے اور افواج پاکستان سے یکجہتی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ ریلی میں منیجنگ ڈائریکٹر شعور توصیف آفتاب سمیت یونیورسثی اور کالج کے طلبا کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے گئے۔سابق ضلعی چیئرمین میونسپل کمیٹی وامیدوار حلقہ پی پی 262میاں اعجاز عامر کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جو پریس کلب سے شروع ہو کر ریلوے چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شرکا نے پاک فوج کے حق میں بینرز اور سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں جمعیت علما اسلام کے رہنماعلامہ عبدالرف ربانیقاری ظفر اقبال شریف سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے میاں اعجاز عامر نے کہاکہ ہم اپنی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ ہیں۔