رحیم یارخان، سرکاری سکول میں مکسنگ پلانٹ نصب

رحیم یارخان، سرکاری سکول میں مکسنگ پلانٹ نصب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)شیخ زید ہسپتال نیو سرجیکل ٹاور کا منصوبہ(بقیہ نمبر38صفحہ6پر )
 آلودگی سمیت بے ضابطگیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،آر ایم ایس پرائیویٹ تعمیراتی کمپنی کے سول انجینئرز اور ٹھیکیداروں نے کیرج کا فنڈ ہضم کرنے کے لیے بنا سکریٹری ایجوکیشن پنجاب کے این او سی لیٹر کے غیر قانونی طور پر پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں مکسنگ پلانٹ لگا دیا' آر ایم ایس تعمیراتی کمپنی نے اسکول کے پرنسپل اور مجاز اسٹاف کیساتھ ساز باز کر کے محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ماحولیات کی اجازت کے بغیر اسکول کے گراﺅنڈ میں پلانٹ نصب کرنے کا کام تقریبا مکمل کر لیا ہے' مکسنگ پلانٹ کے چلنے سے اسکول کے بچوں میں سانس' نزلہ' زکام' فلو جیسی وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے سی ای او ایجوکیشن اسلم اعجاز نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کر دی مسلم لیگ نواز کے سابق کونسلر مرزا ساجد بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کے نیو سرجیکل ٹاور کا منصوبہ روائتی تعمیراتی منصوبوں کی طرح ہمیشہ کی طرح کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا ہے آر ایم ایس تعمیراتی کمپنی کے سول انجینئرز اور ٹھیکیداروں نے تعمیراتی میٹریل کی مکسنگ کا پلانٹ شہر سے باہر چولستانی پٹی پر لگانے کی بجائے شہر کے وسط میں قائم پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول میں مکسنگ پلانٹ لگایا ہے جس کی تعمیر کا کام زورو شور سے جاری ہے جو تقریبا ,,99فیصد مکمل بھی ہوچکا ہے شہر کے وسط میں اسکول کے اندر مکسنگ پلانٹ لگانے کا مقصد کیرج کے فنڈ کو مل بانٹ کر ہڑپ کرنا ہے اس کام میں پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج آر ایم ایس تعمیراتی کمپنی کے سول انجینئرز اور ٹھیکیداروں کے علاہ پائلٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کا ہیڈ ماسٹراور اسکول مینجمن ٹ کا مجاز اسٹاف شامل ہے' جنہوں نے محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ماحولیات کی اجازت کے بغیر اور بغیر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے این او سی لیٹر کے اسکول کی ملکیہ اراضی کو غیر قانونی کام کے لیے سالانہ 400000 روپے کے عوض 2سال تک مکسنگ پلانٹ کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے' جبکہ کسی بھی تعلیمی ادارے کو بغیر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی اجازت کے غیر تعلیمی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا مرزا ساجد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ پلانٹ سے اسکول میں زیر تعلیم طلبا کو سانس'نزلہ'زکام'فلو اور کورونا وائرس جیسی خطرناک بیماریوں کا شدید خطرہ لاحق ہونے کے علاہ گردونواح کی شہری آبادی بھی ان بیماریوں سے محفوظ نہیں رہے گی تاہم واقع کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ایجوکیشن اسلم اعجاز نے فورا اپنے طور پر انکوائری شروع کر دی ہے اور انکوائری میں تمام شواہد سچ ثابت ہونے پر پرنسپل پائلٹ اسکول کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے انکوائری کمیشن قائم کیا جائے گا' جبکہ مرزا ساجد بیگ نے وزیر اعلی پنجاب سے شیخ زید ہسپتال کے نیو سرجیکل ٹاور کے تعمیراتی منصوبے میں کرپشن اور مکسنگ پلانٹ کی غیر قانونی تعمیر میں ملوث تمام عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔