سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی  کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی  کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی کی زیر صدارت پبلک ٹرانسپورٹرز کا اجلاسحکومت(بقیہ نمبر34صفحہ6پر )
 کی جانب سے حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچانے کے لئے ائیر کنڈیشنڈ و نان ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی کا فیصلہ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی نے پبلک ٹرانسپورٹرز سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیئے حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنرشکیل احمد بھٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ اے سی و نان اے سی پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں 10فیصد تک کمی لائی جائے تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکیں۔انہوں نے تمام پبلک ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ بس اسٹینڈز، سٹاپ اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کے کرایہ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں جس پر سابقہ و نئے کرائے واضح درج ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی نہ لانے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔