ملتان: مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان: مختلف علاقوں میں نان سٹاپ وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(وقائع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
 ۔ تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کےعلاقے سے نامعلوم ملزمان نے عادل حسین ، محمد عازب اور قطب پور پولیس کے علاقے سے فاروق کے موٹرسائیکل چوری کر لئے ۔ محمد جعفر نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم ملزم نےاس کاموبائل فون چوری کر لیا ہے ۔شاہ شمس پولیس کے علاقے میں محمد قیصر کے گھر سے 18 ہزار روپے اور موبائل فون چوری کر لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے ہی محمد فیصل کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں محمد محبوب سے موبائل فون چھین لیا گیا ۔ مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد شہزاد کی دکا ن سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں دو ڈاکووں نے محمد اشفاق سے دس ہزار روپے چھین لئے ۔ شجاع آباد پولیس کے علاقے میں وقار شوکت کے گھر سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کی سولر پلیٹس چوری کر لی گئیں ۔ بستی ملوک پولیس کے علاقے سے اللہ دتہ اور وسیم اسلم کے موبائل فون چوری کر لئے گئے ۔ نیوملتان پولیس کے علاقے میں کبیر خان سے اڑھائی لاکھ روپے اور عثمان سے چار لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا گیا ۔ صدر پولیس کے علاقے میں سعید کے گھر سے 60 ہزار رپے اور محمد خالد کا موبائل فون چوری کر لیا گیاملتان (وقائع نگار ) کوتوالی پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق جاوید نے کوتوالی پولیس کو درخواست دی کہ افتخار حسین نے اس سے گیارہ لاکھ روپے ا دھار لئے تھے ملزم نےرقم واپس کرنے کے لئے اسے چیک دیا مگر ملزم کے اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک کیش نہیں ہوسکا ۔ پولیس نے مقدمہ در ج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے[7:26 am, 17/05/2023] Raza