ایس ایچ او کوتوالی کی من مانیاں، اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال

ایس ایچ او کوتوالی کی من مانیاں، اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(وقائع نگار)ایس ایچ او کوتوالی کی غیر ضروری من مانیاں سے سرکل پولیس افسر بھی تنگ آگئے ۔ڈی ایس پی گل گشت نے ڈیوٹی کے دوران فون کا جواب نہ دینے ۔ کار سرکار میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے اور حکم عدولی سمیت دیگر شکایت پر مبنی رپورٹ مرتب کرکے پولیس کے اعلی افسران کو ارسال کردی ۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ پرانی کوتوالی میں تعینات ایس ایچ او کاشف کے بارے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ موصوف اپنی ہر تعیناتی کے دوران اپنے (بقیہ نمبر42صفحہ6پر )
متعلقہ افسر کے حکم کی عدولی کرنا ۔کار سرکار میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنا معمول بنایا ہوا ہےبیشتر مہتم پولیس تھانہ نے اسکے خلاف رپٹ کا اندراج بھی کیا ہے ۔لیکن اس کے باوجود انہی شکایت کو پس پردہ رکھ کر ملتان پولیس افسران نے سب انسپکٹر کاشف گورایہ کو ایس ایچ او کوتوالی تعینات کردیا ہے ۔جس پر پولیس ملازمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔یہاں ذرائع کا کہنا ہے ڈی ایس پی گل گشت عمر لغاری نے کچھ روز قبل ایس ایچ او کوتوالی کے خلاف ایک رپورٹ بناکر پولیس کے اعلی افسران کو بھیجی ہے ۔جس میں لکھا گیا یے ایس ایچ او کوتوالی ڈیوٹی ٹائم کے دوران اپنے سینئر افسر کی کال اٹینڈ نہیں کرتے بلکہ کار سرکار میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنا بھی معمول بنا لیا ہے۔اپنی مرضی سے ڈیوٹی پر آنا جانا ہوتا ہے ۔اسی وجہ سے سائلین کو حصول انصاف کیلئے بار بار تھانے کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ سب انسپکٹر کاشف کے بارے میں مزید معلوم ہوا ہے کہ تھانہ مخدوم رشید ۔جلیل آباد ۔دہلی گیٹ سمیت دیگر تھانوں میں تعیناتی کے دوران بھی اس نے اپنے متعلقہ پولیس افسران کو ناکوں چنے چبوائے ہیں ۔ہر سرکاری کام میں سستی اور من مانیاں کا مظاہر کرنا کی شکایت زدعام ہیں[7:26 am, 17/05/2023] Raza S