فوج ہمارا مضبوط ادارہ،ٹارگٹ کرنے والے ملک دشمن عناصر، سرفراز بگٹی

فوج ہمارا مضبوط ادارہ،ٹارگٹ کرنے والے ملک دشمن عناصر، سرفراز بگٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) پاکستان اور پاک فوج ہر محب وطن غیور پاکستانی کی ریڈ لائن ہے نو مئی کو ملک اور قوم کے اس سب سے اہم اور ملک قوم کے حفاظت کے مضبوط ادارے کو ٹارگٹ کرنے والے ملک دشمن عناصر(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
 پیرو کار ہیں اور9مئی کوشہداءکے یاد گاروں اور قومی تنصیبات پر حملہ پاکستان پر حملہ تھامٹھی بھر شر پسند ملک و قوم دشمن اس ٹولے کے اس عمل کا مقصد پاک فوج اور پاکستان کے عوام کے درمیان خلیج فاصلہ پیدا کرکے آمنے سامنے لانے تھا جو کہ ہمارے ازلی دشمن کا اولین ایجنڈا ہے تاہم پاک فوج کے جوانوں افسران نے اپنے فہم فراست برد باری اور عقل شعور سے کام لیتے ہوئے اس منظم پری پلان سازش کو مکمل ناکام بنا کر دشمن کا خواب چکنا چور کردیا ان خیالات کا اظہار سینٹر وسابق وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے یہاں ڈیرہ غازیخان میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہی سینٹر میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا روز اول سے ایک واضع موقف ہے کہ مضبوط فوج مضبوط ملک کی ضامن اور بنیاد ہے پاک فوج کے شہداءنے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ماد وطن کا تحفظ کیا ہے انکا کہنا تھا کہ پاک فوج وہ ادارہ ہے جو سیلاب سے لیکر زلزلہ اور وطن کے سرحدوں کے تحفظ سے لیکر ملک و قوم پر آنے والے ہر مشکل میں سینہ سپر ہوکر آگے آتی ہے پاک فوج کے خدمات مثالی اور ناقابل فراموش ہیں جبکہ کسی شرپسند ملک و قوم دشمن عناصر کو ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ہے کہ وہ وطن کے محافظ جوانوں کے شہداءکے یاد گاروں یا قومی تنصیبات کو نشانہ بنائے اس موقع پر انکے ساتھ بگٹی اقوام کے مقدمین اور معتبرین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔