لیاقت پور:قبضہ مافیا کا اراضی پر قبضہ متاثرین احتجاج کےلئے لاہور روانہ

لیاقت پور:قبضہ مافیا کا اراضی پر قبضہ متاثرین احتجاج کےلئے لاہور روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 چوک پرمٹ(نمائندہ پاکستان ) سید نسیم عباس شاہ ، سید سجاد حسین شاہ، سید علی رضا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھانہ شیدانی کی حدود میں (بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
کھاتہ نمبر 282 موضوع غوثہ آباد میں زمین پر کچھ شر پسند عناصر ، گردآور ملک مختیار، اور مقامی پٹواری کو بھاری رشوت دے کر ارشاد خان کمبوہ افغان کو قبضہ کروا دیا جس کا کوئی نوٹس ہمیں موصول نہیں ہوا جب اس بارے میں ہم بھائیوں نے سنا تو ہم پریشان ہو گئے اور ہم نے علاقہ کی انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کسی نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ، کمشنر بہاولپور ، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ، اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا سائلین اپنے موقف کی فوٹو کاپی ثبوت کے ساتھ مختلف ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دی اور لاہور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے آفس کے سامنے احتجاج کے لیے روانہ ہو گئے جب اس بارے میں ارشاد خان کمبوہ سے مواقف لیا گیا تو ان کا کہنا تھا یہ زمین مجھے ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے بطور پولیس اہلکار کے ساتھ قبضہ کروایا۔