ضم اضلاع کے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،تاج آفریدی

  ضم اضلاع کے متاثرین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے،تاج آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر برائے محکمہ بحالی و آبادکاری تاج محمد آفریدی کی زیر صدارت ضلع خیبر کے متاثرین کی بحالی وامداد کیلئے اجلاس پی ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جنت گل آفریدی، ڈیپٹی کمشنر خیبر عبدالناصر، پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر ضیاء الرحمن،محمد رحمان،  اقبال وزیر سمیت بین الااقوامی اور مقامی این جی او ز کے نمائندوں اور علاقے کے مشران (ملک) نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر تاج محمد افریدی نے اس موقع پر کہا ضم شدہ اضلاع کے متاثرین کے مسائل حکومتی پالیسی کے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائے گے۔تیراہ کے مشران نیفورم کو علاقے کے لوگوں کے مسائل خاص طور پر متاثرہ مکانات اور دیگر نقصانات کے سروے کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈی سی خیبر عبدالناصر نے دو ہفتے میں رہ جانے والے مکانات کے سروے شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر بین الااقوامی اور مقامی این جی اوز نے بھی متاثرہن کوبنیادی ضروری اشیاء مہیا کرنے کی پقین دہانی کروائی۔ نگران صوبائی وزیر تاج محمد افریدی نے اجلاس میں شرکت کرنے پر تمام مشران،حکومتی عہدیدارن اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔