خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک،بی اے،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے امتحانی شیڈول کا اعلان

  خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک،بی اے،بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک نے  بی اے بی ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو  کے سالانہ امتحانات برائے  سال2023  کے امتحانی شیڈول کا اعلان کیا ہے جو کہ جون جولائی 2023 میں متوقع ہیں۔اس سلسلے میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر کیمطابق سالانہ امتحانات2023 میں صرف پہلے  سے رجسٹرڈطلباء وطالبات اور امیدوار داخلہ کے اہل ہیں انہوں نے مزید بتایا  کہ امیدوار امتحانی داخلہ فارم بغیرلیٹ فیس کے  29 مئی جبکہ 100 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 5 جون' دوگنی فیس کے ساتھ 12 جون اور تگنی فیس کے ساتھ 19 جون 2023 تک جمع کرا سکتے ہیں