ڈی ایس پی صدرسرکل محمد علی  خان کی سر براہی میں تھانہ رحمان  بابا میں پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد

ڈی ایس پی صدرسرکل محمد علی  خان کی سر براہی میں تھانہ رحمان  بابا میں پی ایل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی صدرسرکل محمد علی خان کی سر براہی میں تھانہ رحمان بابا میں جرائم پر قابوپانے سمیت شہریوں کو درپیش اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور ان کے بروقت حل کی خاطر خصوصی پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے، میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا سردار علی اور پی ایل سی ممبران نے بھی شرکت کی، اس موقع پر امن و امان کی صورتحال، منشیات اور دیگر جرائم کے تدارک اور مختلف معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، شرکاء نے جرائم کی سرکوبی، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ آئس اور دیگر منشیات کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرنے کا عزم دہرایاتفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی کی سربراہی میں گزشتہ روز تھانہ رحمان بابا میں پی ایل سی ممبران کیساتھ خصو صی میٹنگ کا انعقاد کیا گیاہے، میٹنگ میں ایس ایچ اورحمان بابا سردار علی اورپی ایل سی ممبران نے بھی شرکت کی،اس موقع پر امن و امان سمیت جرائم پیشہ اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، منشیات خصوصا آئس میں ملوث افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔